اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قوم کو عید کے مبارک باد کے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ میری عید کشمیریوں، ہندوستان میں مظالم سہنے والے مسلمانوں کے نام ہے، میں اپنی عید شہدائے پی آئی اے، مزدوروں، ڈاکٹرز اور نرسز کے نام بھی کرتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے عیدِ سعید کے موقع پر قوم کے نام خصوصی تہنیتی پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جاری بربریت کا نہایت ہمت و جوانمردی سے سامنا کرنے اور غیرانسانی محاصرے کے دوران صبر و استقامت کا پہاڑ بن کر ڈٹے رہنے پر اہلِ کشمیر کو ہمارا سلام پہنچے۔
عیدِ سعید کے موقع پر خصوصی تہنیتی پیغام اور نیک خواہشات کیساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جاری بربریت کا نہایت ہمت و جوانمردی سے سامنا کرنے اور غیرانسانی محاصرے کے دوران صبر و استقامت کا پہاڑ بن کر ڈٹے رہنے پر اہلِ کشمیر کو ہمارا سلام۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 24, 2020