اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سٹیل ملز ملازمین کی نوکری سے برطرفی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے سٹیل ملز کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
سپریم کورٹ سے جاری کازلسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 9 جون کو ہوگی ،چیف جسٹس آف پاکستان نے مقدمہ کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس 9 جون کو کیس کی سماعت کریں گے۔
بنچ میں شامل دیگر معزز جج صاحبان میں جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی شامل ہیں۔ رجسٹرار آفس نے سٹیل ملز سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔