لاہور: (دنیا نیوز) وزیر صحت پنجاب نے سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر سلیمان علی افتخار کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔ یاسمین راشد نے بر وقت طبی امداد نہ ملنے کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا سیکرٹری محکمہ سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹر نبیل احمد اعوان سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریں، غفلت ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔