لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری ہے، متاثرہ علاقوں کا تعین کر کے ٹارگٹڈ سپرے کیا جا رہا ہے، ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ دو روز میں پی ڈی ایم اے نے 4 لاکھ 14 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کا سروے کیا، سروے شدہ 4 لاکھ 14 ہزار ایکڑ رقبے میں سے 686 ایکڑ متاثرہ رقبے پر سپرے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے متاثرہ علاقوں کا سروے کر رہا ہے، ٹارگٹڈ سپرے کا مقصد فصل دوست کیڑوں اور دیگر فصلوں کو نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔