سنتھیا رچی کی جوابی کارروائی، یوسف رضا کو 12 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

Last Updated On 11 June,2020 03:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی خاتون سینتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے نوٹس پر 12 کروڑ روپے ہرجانے جوابی لیگل نوٹس بھجوا دیا۔

سنتھیا رچی نے اپنے جوابی نوٹس میں کہا یوسف گیلانی نے ہراساں کیا اور جھوٹے الزامات سے ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، یوسف گیلانی نے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے رحمان ملک کیساتھ مل کر ہراساں کیا، سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے، یوسف گیلانی اپنے الزامات پر معافی مانگیں اور 12 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں، قومی اور بین الاقوامی سطح پر بدنام کیا گیا، 14 دن میں اپنے الزامات پر معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

 

Advertisement