اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں کورونا وائرس بے قابو ہونے کے بعد کئی سیکٹرز کو سیل کر دیا گیا، سیکٹرز جی نائن ٹو، جی نائن تھری اور کراچی کمپنی کو اڑھائی سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، کئی دوسرے علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ پیر کو کیا جائے گا۔
اسلام آباد کے سیکٹرز جی نائن ٹو، جی نائن تھری اور کراچی کمپنی کو اڑھائی سو سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر مکمل سیل کر دیا گیا تاکہ وباء کو دوسرے علاقوں میں تیزی سے پھیلنے سے روکا جا سکے۔ سیکٹر آئی ایٹ، آئی ٹین، جی سیون، جی سکس، غوری ٹاون اور بہارہ کہو کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ پیر کو کیا جائے گا۔
اب تک ان علاقوں میں مجموعی طور پر کورونا کے 700 سے زائد مثبت کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ اسلام آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 44 ہوٹلز، 120 دکانوں، 22 ورکشاپس، 42 گاڑیوں اور 7 صنعتوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔