کراچی: لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب کریکر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

Last Updated On 19 June,2020 12:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب کریکر حملہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کریکر حملہ احساس پروگرام کے دفتر کے قریب ہوا، احساس پروگرام کے تحت رقم تقسیم کی جا رہی تھی۔

اس سے قبل گھوٹکی کے ریلوے سٹیشن کے قریب گوشت کی دکان پر نصب بم دھماکا ہوا جس میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے گھوٹکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم علاقے کو سرچ کر رہی ہے۔ ایس ایچ گھوٹکی تھانہ طفیل احمد بھٹو کے مطابق شہید اہلکاروں میں امتیاز، فیاض اور ایک راہگیر غلام مصطفی شامل ہیں جبکہ زخمی شہری کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔