شوگر رپورٹ: ‘عدالت نے حکم امتناعی خارج کر دیا، کپتان انشااللہ اس کام کومنطقی انجام تک پہنچائے گا‘

شوگر رپورٹ: ‘عدالت نے حکم امتناعی خارج کر دیا، کپتان انشااللہ اس کام کومنطقی انجام تک پہنچائے گا‘

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے چینی کمیشن کی رپورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ کا کہنا تھا کہ عدالت نے شوگر رپورٹ پر حکم امتناعی خارج کر دیا۔ کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے اور انشاللہ اس کام کومنطقی انجام تک پہنچائے گا۔

ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان میں بہت کچھ پہلی بار ہو رہا ہے کیوں کہ کرسی پر خان بیٹھا ہے۔ کوئی عوام کے مفاد کا سوداگر یا سودے باز نہیں۔