اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے سعودی عرب کے شہروں ریاض، نجران اور جذان پر حوثی ملیشیا کے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان میزائلوں اور ڈرون طیاروں کو کامیابی سے مار گرانے کو سراہتا ہے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان نے کہا کہ ہم ایسے حملے فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو کسی بھی خطرے کی صورت میں اس کے ساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔