اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ میں اہم تقرر و تبادلوں سے متعلق فیصلے ہوئے ہیں، نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور سید حیدر شاہ کو نیپال میں پاکستانی سفیر نامزد کر دیا گیا۔
دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق افغانستان میں تعینات زاہد نصراللہ خان کو تبدیل کرنے کی سمری وزیراعظم نے مسترد کر دی ہے، زاہد نصراللہ خان کو کمبوڈیا بھجوانے کی سمری بھجوائی گئی تھی۔ محمد حسن انڈونیشیا کے لئے نئے پاکستانی سفیر نامزد کر دیئے گئے جبکہ نیپال میں تعینات مظہر جاوید جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ہونگے۔
ایڈیشنل سیکرٹری امریکا آفتاب کھوکھر آسٹریا میں جبکہ سپیشل سیکرٹری معظم احمد خان کو برطانیہ میں نیا پاکستانی ہائی کمشنر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔