لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور کے سرکاری و نجی 34 ہسپتالوں سے کورونا کے سات روز میں 199تشویشناک مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ یہ ایسے مریض تھے جنہیں کورونا کے باعث سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا۔
18 جون سے 19 جون تک 15 مریض صحت یاب ہوئے، 20 جون کو لاہور میں 38 مریض گھروں کو روانہ ہوئے، اسی طرح 21 جون کو کورونا کے 26 تشویشناک مریض صحت یاب ہوئے۔
22 جون کو سرکاری و نجی ہسپتالوں سے 41 مریض ڈسچارج ہوئے اور 23 جون کو 56 مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔ 24 جون کو مزید 23 تشویشناک مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو گئے۔ اب مجموعی طور پر صرف لاہور کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں 715 تشویشناک مریض آئی سی یو اور ایچ ڈی یو میں زیر علاج ہیں۔