پنجاب پبلک سروس کمیشن کوانٹرویو لینے کی اجازت

Last Updated On 05 July,2020 11:08 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب پبلک سروس کمیشن کو انٹرویو لینے کی اجازت دیدی گئی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کابینہ کمیٹی کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن سے پہلے پبلک سروس کمیشن کا تحریری امتحان پاس کرنے والوں کے انٹرویو روک لیے گئے تھے ۔ سیکرٹری ہیلتھ کا کہناتھا ایس او پیز پر عمل کر کے امیدواروں کے مرحلہ وار انٹرویو لیے جا سکیں گے، کابینہ کمیٹی نے انٹرویو کی اجازت دے دی۔

تحریری امتحان کا عمل فی الحال معطل رہے گا، نوٹیفکیشن کا اطلاق صرف پنجاب پبلک سروس کمیشن پر ہو گا، دیگر اداروں کو اجازت نہیں دی گئی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا، تا حکم ثانی لاگو رہے گا۔