لاہور ہائی کورٹ نے 24 نیوز کا لائسنس بحال کرنے کا حکم دے دیا

Last Updated On 07 July,2020 11:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے 24 نیوز کا لائسنس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پیمرا کی جانب سے چینل پر بندش کا اقدام معطل کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، پیمرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے پیمرا کی حکم امتناعی جاری نہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پیمرا نے موقف سنے بغیر لائسنس معطل کیا جو غیر قانونی اقدام ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ چینل 24 کا لائسنس بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔