لاہور: (ویب ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی عید پر بڑی خوشخبری، سرکاری ملازمین کو عیدالاضحی سے قبل تنخواہ ملے گی۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تفصیلات مانگ لیں۔
ذرائع کے مطابق عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفیکشن جلد جاری کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کا کہنا تھا کہ عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی سے سنت ابراہیمی ادا کی جاسکے گی۔