توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں

Last Updated On 13 July,2020 03:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا گیا۔

نیب حکام نے پولیس کی مدد سے رائیونڈ میں جاتی امرا میں نوازشریف کی طلبی کا اشتہار لگا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرور ہیں۔ نواز شریف کو پیش ہوکر توشہ خانہ ریفرنس کا جواب دینے کے لیے 17 اگست تک آخری موقع دے دیا گیا۔

اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نواز شریف کی طلبی کا سمن اور اشتہار جاری کرچکی ہے جسے رائیونڈ رہائش گاہ پر تعینات نواز شریف کے سیکورٹی حکام نے وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔