کراچی میں بوندا باندی، لاہور سمیت پنجاب میں بھی بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا

Last Updated On 20 July,2020 08:44 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بوندا باندی سے موسم حسین ہو گیا، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ آج دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

لاہور شہر میں صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا، پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ابر کرم برسا جس نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آج بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ہے۔ کئی شہروں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔

آج جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35، سری نگر میں 32 اور لیہہ میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
 

Advertisement