راولپنڈی: (دنیا نیوز) بین الاقوامی میڈیا کے صحافیوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کرکے بھارتی اشتعال انگیزیوں سے ہونے والی تباہ کاریاں دیکھیں۔
اس موقع پر میڈیا ارکان نے بھارتی اشتعال انگیزیوں سے متاثرہ افراد سے بھی بات چیت کی۔ میڈیا کو پونچھ سیکٹر پر بھارتی علاقہ دکھایا گیا جہاں سے اشتعال انگیزی کی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں، مارٹر اور کلسٹر سے نشانہ بناتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا نے ایل او سی پر آمنے سامنے موجود فوجی چوکیاں اور ایل او سی پر 3،4 کلومیٹر دور اینٹی انفلٹریشن گرڈ بھی دیکھے۔ گرڈز پر بارودی سرنگیں، زیر زمین سینسرز، آبزرویشن سسٹم اور ریڈار موجود ہیں۔
واضح رہے کہ 2015ء سے اب تک بھارت 11 ہزار 815 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔ بی جے پی کے برسر اقتدار آنے سے ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں بڑھی ہیں۔
اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج صرف بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے شہری آبادی پر فائرنگ سے اجتناب برتا جاتا ہے۔