راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر 22 سالہ شہری زخمی ہو گیا، پاک فوج نے مئوثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بٹل سیکٹر میں مارٹروں کی شیلنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آ کر ایک 22 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
Indian Army troops unprovoked ceasefire violation in Battal Sector along #LOC, targeting civil population with mortars and heavy weapons, late last night. A 22 years old civilian got injured.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 5, 2020
Pakistan Army troops responded effectively to Indian firing.
ترجمان پاک فوج کے مطابق دشمن کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر مؤثرجوابی کارروائی کی گئی اور بھارتی توپوں کو خاموش کروا دیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی متعدد بار بھارتی سفارت کار کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمانے کے باوجود فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات میں کمی نہیں آئی۔ گزشتہ ماہ بھی اسی طرح کے واقعے میں ایک 13 سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ اس کی ماں اور بھائی شدید زخمی ہوئے تھے۔