بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں، فائرنگ سے نوجوان شہید

Last Updated On 01 July,2020 04:07 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، کنٹرول لائن پر ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی گولہ باری سے نوجوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر میں جان بوجھ کر سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں تلواری گاوں کا ایک بچہ جام شہادت نوش کر گیا۔

پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ بھارت کی جانب سے رواں سال ایل او سی پر اب تک 1546 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، اس دوران 14 افراد شہید جبکہ 114 زخمی ہوئے۔