راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس میں ایک شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بھارتی فوج نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سویلین آبادی کو اپنی فائرنگ سے نشانہ بنایا ہے۔
Indian Army troops initiated unprovoked ceasefire violation in #Bagsar Sector along #LOC targeting civil population. Due to indiscriminate fire of Indian troops, an innocent civilian Babar Hussain, resident of Mehtika village got injured.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 16, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انڈین فوج نے لائن آف کنٹرول کے علاقے باغسر میں شہری آبادی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے مہتیکا گاؤں کا رہائشی شہری بابر حسین زخمی ہو گیا۔