اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر سینئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 7 مئی کو بھارتی فوج نے نیزہ پیر، رکھ چکری سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 6 معصوم شہری زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 14 سالہ فائزہ، 10 سالہ سیرت، 7 سالہ عائزہ اور ان کی والدہ سونا بی بی شامل ہیں، 44 سالہ عبدالمجید اور 22 سالہ محمد یاسر بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق رواں برس بھارت 989 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔