راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ایل او سی پر خود کار ہتھیاروں اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیا گیا، فائرنگ سے 6 معصوم شہری زخمی ہو گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹرز میں شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔
...Due to indiscriminate fire in Kirni Degwar Nar and Mandhar villages, 6 innocent civilians including three girls and one woman sustained serious injuries. The injured have been evacuated to nearby health facility for necessary medical care. (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 7, 2020
بھارتی فوج کی جانب سے بھاری توپ خانے اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ بھارتی فائرنگ سے گاؤں میندر، کرنی اور ڈگوار کے 6 معصوم شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خاتون اور 3 بچیاں بھی شامل ہیں جنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔