راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال اور باگسر سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ شہادت پانے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
Indian Army troops initiated unprovoked CFV in Nikial & Bagsar Sectors along #LOC targeting civ population. 4 innocent civilians incl a woman in Ratta Jabbar & Lewana Khaiter vill embraced shahadat, 1 civilian got injured. Pak Army troops responded effectively to Indian firing.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 17, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے شہری گاؤں رتہ جبار اور لیوانا کیتر کے رہائشی تھے۔ انڈین فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا۔
پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا۔