لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے اسلام اور نظریہ پاکستان سے متصادم، غیر اخلاقی، غیر قانونی اور نامناسب مواد کی حامل 100 نصابی کتب پر پابندی عائد کر دی۔
ایم ڈی بورڈ رائے منظور ناصر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتب بڑے بڑے نجی تعلیمی اداروں میں پڑھائی جا رہی تھیں، بورڈ نے نجی اداروں میں پڑھائی جانیوالی 10 ہزار سے زائد کتب حاصل کر لی ہیں اور ان کی جانچ پڑتال کیلئے بورڈ کے ماہرین مضامین کی نگرانی میں 30 کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جو ان کتب کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں، اب تک 100 نصابی کتب میں غیر مناسب مواد کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں آکسفورڈ، کیمرج، لنک انٹرنیشل پاکستان کراچی، پیرا گون بکس اور سپر سٹار سمیت 31 پبلشرز کی نصابی کتب شامل ہیں۔