لاہور: (دنیا نیوز) مناواں انوسٹی گیشن پولیس کی زیر حراست جسمانی ریمانڈ پر آنے والا ملزم مبینہ طور پولیس تشدد کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس زرائع کے مطابق مناواں پولیس نے مشتاق نام شخص گرفتار کیا تھا، ملزم کی مبینہ تشدد سے طبعت خراب ہوگئی، حالت غیر ہونے پر ملزم کو پولیس پی آئی سی ہسپتال لے گئی جہاں دل کو دورہ پڑنے سے ملزم ہلاک ہو گیا۔
آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مشتاق کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی، ملزم اقدام قتل کے الزام میں پولیس کی حراست میں تھا، ہلاک ہونے شخص کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، مزید حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔