کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے متحدہ عرب امارات حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنےوالے ملزم جاوید احمد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم جاوید احمد کو بہادر شاہ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ سے گرفتار کیا گیا جو امپورٹ اور ایکسپورٹ کے نام پر حوالہ ہنڈی کا کام کررہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ نیٹ ورک پکڑا گیا
حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے 12 لاکھ روپے رقم، مختلف بینکوں کی 27 چیک بکس، دو کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی امریکی ڈالرز کی ٹی ٹیز بھی ملی ہیں۔ ملزم کے دفتر سے کیش مشین اور مختلف کمپنیوں کی سٹیمپس بھی ملی ہیں۔