جہلم: (دنیا نیوز) عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم جہلم میں بیوپاریوں سمیت شہریوں کے بکرے چوری کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر پولیس نے بیوپاریوں سمیت شہریوں کے بکرے چوری کرنے والے تین رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ بکرا چور گینگ میں معصوم بچوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کالا چوکی تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کو بکرے چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، معصوم بچے کو بھی بکرے چوری کرنے میں ملوث کیا جاتا رہا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضہ سے استعمال ہونے والی گاڑی اور بکرے برآمد کر لیے گئے، ملزمان عید قبل بکروں کو چور کرکے سراٸے عالمگیر گجرخان فروخت کرتے تھے۔