لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ غیر متحدہ اپوزیشن کبھی بھی ایک اور نیک نہیں ہو سکتی، تمام اپوزیشن پارٹیاں فیک، جعلی سوچ اور نظریات پر عمل پیرا ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی دراصل الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کا دوسرا نام ہے، نقلی انڈیانا جونز شہباز شریف نے لاہور کو پیرس بنانے کے چکر میں وینس بنا ڈالا تھا، عثمان بزدار کے بر وقت فیصلوں کی بدولت لاہور میں چند ایک مقامات کے علاوہ کہیں بارشی پانی کھڑا نظر نہیں آتا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا مالی سال 2018 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر تھا، وزیرِ اعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت آج یہ خسارہ 3.28 بلین ڈالر تک آگیا، آج پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر گزشتہ تین سال کی بلند ترین سطح 18.95 ارب ڈالرز پر ہیں۔