لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سے بلوچستان کے وزیرداخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں میں پیار دیکھا، پنجاب بھی محبتیں نچھاور کر رہا ہے، تربت میں ہسپتال اور تفتان میں کمیونٹی سنٹر بنایا جائے جس کیلئے ایک ارب روپے کا چیک حکومت بلوچستان کے سپرد کیا جا چکا ہے، پنجاب حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ موسی خیل میں طالبات کے لئے ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، بلوچستان کے مریضوں کو سرحدی علاقے سے ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کے لئے ریسکیو سروس دیں گے، ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سے بلوچستان کے مریض مستفید ہوں گے۔