لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بروقت نوٹس کے بعد سیالکوٹ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بچی کے قتل میں ملوث دونوں ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی گاؤں بٹر ڈوگراں میں بچی کے قتل کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیا اور متعلقہ پولیس کو فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس کے بعد سیالکوٹ پولیس نے فوری طور پر ایکشن لیا اور بچی کے قتل میں ملوث دو ملزم احتشام عرف مانی اور محمد فیض کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔