لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہورکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
لاہور میں رات گئے بارش اور آندھی سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب بغیر سکیورٹی شہر کی سڑکوں پر نکل آئے۔ عثمان بزدار نے بعض مقامات پر پانی کھڑا دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں کے لئے اس بار مون سون سیزن میں سب سے بہتر انتظامات کیے ہیں، متعلقہ افسران کو فیلڈ میں نظر آنا ہوگا۔