عثمان بزدار کا میٹرو اورنج لائن کے ڈیرہ گجراں سٹیشن کا دورہ، آغاز کی تیاریوں کا جائزہ

Last Updated On 11 July,2020 03:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلی پنجاب نے میٹرو اورنج لائن کے ڈیرہ گجراں سٹیشن کا دورہ کیا اور ٹرین کے آغاز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ عثمان بزدار نے ٹرین کی جدید ترین سہولتوں اور آٹومیٹک آلات کا بھی معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر نے بریفنگ دی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پیک کا منصوبہ ہے، جلد ازجلد چلانے کی کوشش کریں گے، ٹرین کا تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے، سازگار حالات کا انتظار کر رہے ہیں، کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹیں دور ہوتے ہی باقاعدہ آغاز کر دیا جائے۔

عثمان بزدار نے 17 منٹ تک اورنج ٹرین منصوبہ کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا ٹرین چلا کر سابق حکومت کے منصوبے بند کرنے کی روایت کا خاتمہ کر رہے ہیں۔
 

Advertisement