اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کی مدت بڑھانے کا فیصلہ

Last Updated On 21 July,2020 12:39 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مینول اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کی مدت 31 مئی 2020 کو ختم ہو چکی، 14 مارچ کو کورونا وباء کے باعث دیگر وفاقی و صوبائی اداروں کی طرح نادرا سینٹر ز بھی بند ہو گئے جس کی وجہ سے اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل بھی گزشتہ کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔

عوام کی سہولت کے پیش نظر حکومت پنجاب نے اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر سفارش کر دی ہے۔
 

Advertisement