منڈی بہائو الدین: (دنیا نیوز) بیوی کو طلاق دینے پر ڈانٹنے پر بدبخت بیٹے نے باپ کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ منڈی بہاؤ الدین کے علاقے کوٹ جالیاں میں پیش آیا۔ جہاں پر والد لیاقت علی نے بیٹے نزاکت علی کو ڈانٹا کہ بیوی کو طلاق کیوں دی، جس پر بدبخت بیٹے نے اشتعال میں آ کر باپ کو کلہاڑیوں کے وار کر کے مار ڈالا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول نے چھ ماہ قبل اپنے بیٹے کی شادی کی تھی، ملزم نے اپنی بیوی کو طلاق دی تو باپ نے غصے کا اظہار کیاتھا۔ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔