اوکاڑہ: امام مسجد کرنٹ لگنے، بیٹا صدمے سے چل بسا

Last Updated On 18 July,2020 02:52 pm

اوکاڑہ: (روزنامہ دنیا) امام مسجد گھر کے دروازے سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، بیٹا باپ کو دیکھ کر صدمے سے چل بسا۔

بتایا گیا ہے کہ نواحی موضع ٹھٹھہ چاکر کے امام مسجد مقبول نماز پڑھا کر واپس آ رہے تھے کہ گھر داخل ہوتے مین آہنی دروازے کو چھونے سے کرنٹ لگ گیا، جس سے امام مسجد موقع پر چل بسے، بیٹا بابر اپنے باپ کی اچانک موت کو دیکھ کر صدمے سے جاں بحق ہو گیا۔

یوں تھوڑے سے وقفے میں باپ بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور پورا گاؤں سوگوار ہوگیا۔
 

Advertisement