لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے فلور ملز پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کیخلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اخیتار کیا کہ سیلز ٹیکس رولز کے مطابق آٹے سمیت دیگر اشیا کو ٹیکس سے استشنیٰ حاصل ہے، رولز کے تحت فلور ملز پر ٹیکس عائد نہیں کیا جاسکتا ہے۔
درخواست گزرا کے وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ پنجاب حکومت آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے مختلف کمیٹیاں بنا رہی ہے اور دوسری طرف فلور ملز ہر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا جو بدنیتی ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو فلور ملز پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔