اٹک: (دنیا نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ضلع اٹک کا دورہ کیا۔ وزیر صحت پنجاب نے ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کی۔
وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کا بہترین علاج جاری ہے، ڈاکٹرز کی دن رات کی محنت سے کیسز میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے، لاہور میں کورونا وائرس کا گڑھ ہونے کے باوجود وائرس پر قابو پایا، کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد وائرس سے متاثر ہونے والوں سے کہیں زیادہ ہے۔
یاسمین راشد نے مزید کہا پنجاب میں احتیاطی تدابیر اپنانے اور سمارٹ لاک ڈاون کے باعث حالات بہت بہتر ہوچکے ہیں، ضلع اٹک میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی سامنے آ رہی ہے۔