ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

Last Updated On 11 July,2020 12:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں سورج آب و تاب کے ساتھ چمکے گا جبکہ بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں بادل چھلک سکتے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں آج درجہ حرارت 39، سرینگر میں 32 جبکہ لیہہ میں 21 سینٹی گریڈ رہے گا۔
 

Advertisement