لاہور: (روزنامہ دنیا) ارفع کریم ٹاور فیز ٹو کا منصوبہ آغاز سے قبل ہی کاغذوں میں 12 ارب روپے تک جا پہنچا، پانچ ارب روپے کا تخمینہ لگانے کے بعد نئے مالی سال میں منصوبہ 12 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
ارفع کریم ٹاور منصوبے میں بیشتر ترامیم کے بعد لاگت میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے، منصوبے میں ترامیم کے بعد انٹرٹینمنٹ پارک، پارکنگ پلازہ اور بزنس حب بنایا جانا ہے۔
پنجاب حکومت منصوبے کی تکمیل کیلئے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا سہارا لے گی، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبے کی تکمیل کے لیے کاغذی کارروائیاں جاری ہیں۔