پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تمام دفاتر آج سے دوبارہ فعال

Last Updated On 08 July,2020 09:35 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کورونا کے سبب بند کئے گئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تمام دفاتر آج سے دوبارہ فعال ہو جائیں گے، اس ضمن میں پبلک سروس کمیشن کے ہیڈ آفس اور تمام ریجنل دفاتر میں سٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اسامیوں کیلئے منسوخ کئے گئے انٹرویوز کا سلسلہ 13 جولائی سے شروع ہوگا، روزانہ کی بنیاد پر صرف 15 امیدواروں کے انٹرویو لئے جائیں گے، انٹرویوز کمیٹیوں میں آٹھ امیدوار صبح 10 بجے، سات امیدوار دوپہر ساڑھے 12 بجے پیش ہوں گے۔
 

Advertisement