فیصل آباد کا ٹریفک سسٹم درہم برہم، 27 میں سے 21 اشارے خراب، حادثات بڑھ گئے

Last Updated On 12 July,2020 12:44 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد شہر میں ٹریفک اشاروں کا نظام مکمل طور پر بند ہو گیا، شہر کے 27 میں سے 21 ٹریفک سگلنلز خراب ہونے سے حادثات بڑھ گئے۔

ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ٹریفک کا نظام درہم برہم، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے شہر کے مصروف ترین چوراہوں پر نصب 80 فیصد ٹریفک سگنلز خراب، سگنلز کی خرابی کے باعث ٹریفک جام اور حادثات معمول بن گئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن حکام خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں اور حادثات میں انسانی زندگیاں ضائع ہورہی ہیں۔ غیر معیاری لائٹیں، بجلی بلزکی عدم ادائیگی اور انتظامی غفلت کے باعث متعدد سگلنز کی بیٹریاں چوری ہونے کی وجہ سے ٹریفک سنگلز بند ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق سگنلز کی بحالی میونسپل کارپوریشن کی زمہ داری ہے جبکہ اشارے خراب ہونے کے باعث مینوئل طریقہ سے ٹریفک کا نظام چلانے پر مجبورہیں۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن حکام خواب غفلت سے جاگ کر ٹریفک سگنلز کو چالو کروائیں تاکہ بدترین ٹریفک جام کی اذیت سے نجات مل سکے۔
 

Advertisement