لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب بھر کے سینما مالکان کیلئے صوبائی حکومت نے ایک سال تک ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز پنجاب نے انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں یکم جولائی 2020 سے 30 جون 2021 تک ٹیکس کی چھوٹ دی ہے، نئے بننے والے سینما گھروں کیلئے 5 سال تک ٹیکس کی چھوٹ ہو گی۔
خیال رہے کہ نئے مالی سال میں پنجاب حکومت نے انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کو 20 سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا تھا جبکہ 30 جون 2021 تک سینما گھروں کو انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی سے مستثنیٰ بھی قرار دیا تھا جس کا سینما مالکان نے خیرمقدم بھی کیا تاہم ان کا کہنا ہے ہماری خوشی ادھوری ہے کیونکہ ابھی تمام سینما گھر بند ہیں۔