لاہور: (دنیا نیوز) ناراض ن لیگی اراکین نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقاتیں جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مزید ن لیگی ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ناراض لیگی ارکان کی وزیراعلی پنجاب سے قربتیں اورملاقاتیں رنگ لانے لگیں، ناراض لیگی ارکان مسلم لیگ ن میں موجود مزید ناراض ساتھیوں کو اپنے گروپ میں شامل کرنے کے لئے متحرک ہو گئے۔
ناراض لیگی ارکان فی الحال پارٹی سے بھی رابطہ رکھیں گے اور وزیراعلی عثمان بزدار سے بھی ملاقاتیں جاری رکھیں گے، ناراض لیگی گروپ کو پیپلزپارٹی کے ایک رکن پنجاب اسمبلی کی پہلے ہی حمایت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ ناراض ارکان کا گروپ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے تین ملاقاتیں کر چکا ہے۔