چونیاں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دودھ فروش قتل

Last Updated On 19 July,2020 08:59 pm

چونیاں: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دودھ فروش کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے تھانہ سٹی کی حدود کے نواحی گاؤں کھوکھر اشرف کے قریب نامعلوم پانچ افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا، جاں بحق ہونے والے شخص کا نام افتخار احمد ہے جو دودھ فروش ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دودھ فروش افتخار احمد اپنے بھائی اور دیگر دو افراد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ڈھوس کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، افتخار احمد سر پر فائر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
 

Advertisement