لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں برکھا برسنے سے موسم خوشگوار

Last Updated On 19 July,2020 09:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

باغوں کے شہر لاہور میں صبح سویرے کالی گھٹائیں چھا گئیں جس کے بعد کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے گرمی اور حبس میں کمی آ گئی۔ موسم بھی سہانا ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز بارش کا امکان ہے، جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36، سری نگر 29 اور لیہہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
 

Advertisement