پنجاب میں کرپشن ختم نہ ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا اظہار برہمی

Last Updated On 18 July,2020 05:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں کرپشن ختم نہ ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے ناسور کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ممبران اسمبلی سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعطم پنجاب میں کرپشن ختم نہ ہونے پر برس پڑے۔

ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نچلی سطح پر کرپشن ختم ابھی تک نہ ہو سکی، ادارے کیا کر رہے ہیں۔ صوبے میں کرپشن ختم کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ کرپشن سے متعلق مجھے میانوالی ،لاہور اور دیگر اضلاع سے بہت کچھ پتا چلا ہے۔

ملاقات کے دوران ایم این اے ریاض فتیانہ نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی جو علاقے بجلی سے محروم ہیں وہاں بجلی مہیا کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے: وزیراعظم نے واضح کر دیا

اس وزیراعظم نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے جن علاقوں میں بجلی نہیں وہاں ہونی چاہیے، بجلی کی فراہمی کےلئے وفاق و صوبے ملکر کام کریں تاکہ بچے پڑھ سکیں۔

ملاقات کے دوران اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے تحفظات کی بھر مار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار صوبائی اسمبلی اراکین کو زیادہ جبکہ قومی اسمبلی کی اراکین کو کم ملتے ہیں، ہمارے حلقوں کے مسائل حل نہ ہوئے، ترقیاتی سکیموں سے محروم ہیں۔

ان تحفظات کو سننے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ممبران اسمبلی کے تحفظات فوری طور پر دورکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی کنفوژن ہے اسے فوری ختم کی جائے، بزدار صاحب آئندہ کوئی گلہ شکوہ نہیں ہونا چاہے، تحفظات درست ہیں، ترقیاتی سکیمیں جہاں ممکن ہیں وہ شروع کی جائیں گی۔

Advertisement