وزیراعظم نے پی آئی اے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس طلب کر لیا

Last Updated On 17 July,2020 02:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس طلب کر لیا جس میں مشکوک ڈگری والے پائلٹس کے معاملہ پر پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی آئی اے کے معاملات پر اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا، وزیراعظم کو پی آئی اے میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی اور مشکوک ڈگری والے پائلٹس کے معاملہ پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائیگا جبکہ مختلف ممالک کی جانب سے ٹریول ایڈوائزریز پر بھی اجلاس میں تفصیلی بات چیت ہو گی۔

اجلاس میں وزیر ہوابازی، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔