اداکارہ وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے دعوے کو درست قرار دیدیا

Last Updated On 14 July,2020 05:51 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ٹھیک کہتے تھے کہ یہ قوم دنیا کی ذہین ترین قوم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ، ماڈل و میزبان وینا ملک سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور سیاست اور حالات حاضرہ پر اپنی رائے کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ میں انہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے استعمال ہونے والا طبی سامان سے متعلق بات کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جو پاکستان وینٹیلٹرز پیسے سے خریدنے کے لیے بھی امریکا کی منتیں کرتا تھا آج وہ پاکستان دنیا بھر کو اپنی بنائی ہوئی وینٹیلٹرز فروخت کررہا ہے۔

اپنے پیغام میں اداکارہ نے لکھا کہ سری لنکا نے پاکستان کو 450 وینٹی لیٹرز کا آرڈر دے دیا ہے، آج تک پاکستان کے ہسپتالوں میں صرف 5 ہزار وینٹیلٹرز موجود تھے، وہ بھی پرویز مشرف نے خریدے تھے۔

وینا ملک نے مزید کہا کہ میڈاِن پاکستان وینٹیلٹرز کے بعد پاکستان نے اسٹنٹ یعنی دل کے مصنوعی وال بھی بنانا شروع کردیئے ہیں ۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ٹھیک کہتا تھا یہ قوم دنیا کی زہین ترین قوم ہے لیکن ہمیں آج سے پہلے ایماندار لیڈر نہیں ملے تھے۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ جو چیزیں ہم دنیا سے پیسے دینے کے باوجود منتیں کرکے خریدتے تھے اب دنیا ہم سے خریدے گی۔