لاہور: (دنیا نیوز) کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، کیسز میں نمایاں کمی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 604 ہوگئی جبکہ ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 320 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 979 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 87 ہزار 492، سندھ میں ایک لاکھ 6 ہزار 622، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 747، بلوچستان میں 11 ہزار 192، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 694، اسلام آباد میں 14 ہزار 202 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 655 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 16 لاکھ 6 ہزار 190 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 20 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 70 ہزار 656 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 151 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 320 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 26، سندھ میں ایک ہزار 826، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 106، اسلام آباد میں 155، بلوچستان میں 126، گلگت بلتستان میں 36 اور آزاد کشمیر میں 45 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔