ٹویٹر پر ہیش ٹیگ "کپتان کا ابھرتا پاکستان" ٹاپ ٹرینڈ بن گیا: فیاض الحسن چوہان

Last Updated On 19 July,2020 03:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ "کپتان کا ابھرتا پاکستان" ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے شروع کیا گیا ہیش ٹیگ پندرہ منٹ میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔

پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے ہزاروں لوگوں نے "کپتان کا ابھرتا پاکستان" ہیش ٹیگ پر کپتان سے محبت کا اظہار کیا۔ عوام نے وزیراعظم عمران خان کو صوبے میں تیرہ سپیشل اکنامک زونز کے قیام پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عوام نے لاہور کے شمال میں ریور راوی فرنٹ سٹی کے قیام کے آغاز کو بے حد سراہا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے پنجاب میں دس سے زائد بڑے ہسپتالوں کے قیام اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا۔ملک کا ہر شہری، مرد و زن، بچہ، بوڑھا اور نوجوان وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ پاکستان کی ترقی میں شامل ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان پاکستان کے لیے معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کی نوید بن کر آئے ہیں۔ عمران خان اور انکی ٹیم کی ساری توجہ ملک کو طویل مدتی استحکام دینے پر مرکوز ہے۔
 

Advertisement